اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کے (آج)جمعہ کو ہونے والے اجلاس کیلئے 28نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، ایوان بالا کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ، وقفہ سوالات کے علاوہ قانون سازی بھی متوقع ، تحاریک التواء ، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں ،توجہ مبذول کرائے گئے نوٹسزبھی شامل ہیں ، قومی اسمبلی سے منظورہ کردہ بلبھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2026، دی پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز (پریونشن آف ان آتھرائزڈ یوز)ترمیمی بل 2026، دی نیشنل آرچیوز ترمیمی بل 2026، دی نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2026، پاکستان سٹیزن شپ ترمیمی بل 2026، دی اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل 2026، دی ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ترمیمی بل 2026 کی منظوری سینٹ سے متوقع ہے ۔