کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں ایف آئی اے کے مبینہ چھاپے سے متعلق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے وضاحت جاری کردی ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ چینلز اور سوشل میڈیا پر ایف آئی سے متعلق حقائق کے برعکس خبریں چلائی گئیں ، ایف آئی اے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعرات کو سرکاری ریکارڈ کے حصول کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر کا دورہ کیا تھا ، ایف آئی اے نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر دورہ کا مقصد ادارہ جاتی ہم آہنگی اور دونوں اداروں کے درمیان قانونی روابط کے تحت کیا گیا، دورے کے دوران کے ایم سی انتظامیہ نے مکمل تعاون فراہم کیا اور طلب کیا گیا ریکارڈ ایف آئی اےٹیم کو فراہم کر دیا گیا ہے۔