اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )و فاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکرٹیریٹ گروپ گریڈ21 کے افسر محمد سعید اشرف صدیقی ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات ،پروجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل (پی ایم ڈی ٹی سی)، وزارت آئی ٹی میں تنویر خان کو ڈائریکٹر، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور کاشف ظفر کو ڈائریکٹر، پالیسی اینڈ گورننس مقرر کیا گیا،اقصٰی جمال سیکشن افسر خزانہ تعینات ،ایگزیکٹو ڈی جی مہر علی شاہ کو تفویض انڈس واٹر کمشنر کے چارج میں 29 جنوری 2027 یا مستقل تقرری تک (جو بھی پہلے ہو) توسیع دی گئی ۔