• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود میں کمی کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان کے مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اسپیشل کنورٹیبل روپیہ اکاؤنٹ (SCRA) سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق شرح سود میں نمایاں کمی کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی فکسڈ اِنکم مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ مالی سال 2026 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران نیٹ SCRA آمد 307 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 106 فیصد زیادہ ہے، اور یہ سرمایہ کاری زیادہ تر پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (PIBs) اور ٹریژری بلز (T-Bills) میں کی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ وریونیو کے ایڈوائزر خرم شہزاد نے جنگ سے گفتگو کرتے ھوے بتایا کہ جنوری 2026 اس حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوا جب ایک ہی ماہ میں 175 ملین ڈالر کی نیٹ آمد ریکارڈ کی گئی جو سات ماہ کی مجموعی آمد کا 57 فیصد بنتی ہے، جبکہ جنوری 2025 میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی نیٹ نکاسی دیکھی گئی تھی۔
ملک بھر سے سے مزید