اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بورڈ کالونیوں /رہائش گاہوں کا ڈیٹا 20 فروری تک طلب کر لیا،انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی والوں کی جنرل ویٹنگ لسٹ بھی سہ ماہی بنیاد پر بجھوانے کا حکم۔12 فروری 2026 کو اس ھدایت کے ساتھ بجھوایا گیا کہ ان کے انتظامی کنٹرول میں موجود سرکاری رہائشی کالونیوں اور رہائش گاہوں میں مقیم موجودہ افسران کی تازہ ترین فہرست مرتب کی جائے اور ساتھ ہی الاٹمنٹ کے منتظر درخواست گزاروں کی جنرل ویٹنگ لسٹ بھی فراہم کی جائے۔