کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے،بجلی کے گھریلوصارفین پر فکسڈ ٹیکس لگانا افسوسناک فیصلہ ہے، غریب عوام پہلے ہی بے روزگاری،کم اجرت سے پریشان ہیں، ان حالات پر ٹیکسوں کی بھر مار ان کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کے مترادف ہے،یوٹیلیٹی بلوں میں پہلے ہی بہت زیادہ ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں،حکومت عوام کو بجلی،گیس جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے میں ناکام ہے، نجی تعلیمی ادارے اور اسپتال شہریوں کے لئے قصائی بنے ہوئے ہیں۔