• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (ایس پی ایل اے) نے جمعرات کو مطالبات کے حق میں دھرنا اور احتجاج عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ محکمہ تعلیم سے باقاعدہ مذاکرات جمعہ کو ہوں گے۔ سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور علیکے مطابق ان کی کمیٹی نے حکومت کے مطالبات سن لیے ہیں اور اب جمعہ کو محکمہ تعلیم سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ڈی پی سی بھی زیر غور ہے۔ دریں اثناء سیکرٹری تعلیم (کالجز) ندیم الرحمان نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل عرصہ دراز سے چل رہے ہیں اور محکمہ ان کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید