عماد یوسف کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم

August 12, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے نجی چینل کے عماد یوسف کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے عماد یوسف کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے ۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پولیس کی جانب سے نجی چینل کے ہیڈ عماد یوسف کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ عماد یوسف کے وکیل نعیم قریشی ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ عماد یوسف کا نام مقدمے میں شامل کرنا بدنیتی ہے۔