ڈینگی لاروا برآمدگی پر مقدمات، صفائی نہ رکھنے والی پراپرٹی سربمہر ہوگی

August 12, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے محکمہ صحت کو ڈینگی لاروا برآمدگی پر مقدمات درج کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ صفائی کے انتظامات نہ کرنے والی پراپرٹی سربمہر کردی جائے گی،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے بریفننگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے تدراک کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں واسا جوہڑوں اور سیوریج شکایات کا فوری ازالہ کرے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم کے تحت ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں تمام ضلعی محکمے شامل ہیں قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے محکموں کی کارکردگی سے حوالے سے بریف کیا۔