• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران المسلم روڈ کچی آبادی ممتاز آباد کے انتخابات ،اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران المسلم روڈ کچی آبادی ممتاز آباد کے انتخابات اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب طاہر حنیف صدر منتخب ہوگئے انتخابات کے لیے بزرگ تاجررہنما اور سرپرست اعلی چیمبر آف سمال ٹریڈرز خواجہ محمد شفیق کی جانب سے تشکیل کردہ الیکشن کمیٹی جس میں حافظ یاسر رحمن ۔شہوار حسین اور طارق سلیم نے تاجر برادری کے ایک بڑے ہجوم میں اعلان کیا کہ انتخابات کے لیے اتحاد گروپ کے سربراہ مرزا عاقل اور فرینڈز گروپ کے محمد جمیل نے گروپ رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرائیں انصاف کے تمام تر تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے زمینی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے فرینڈز گروپ کی رجسٹریشن درخواست کو مسترد کیا گیا اور اتحاد گروپ کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا جس کے مطابق مرزا عاقل کا گروپ کے نامزد صدر طاہر حنیف بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ۔
ملتان سے مزید