ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) ملتان نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے سالانہ امتحانات 2026ء میں نویں جماعت کے انتہائی ناقص اور غیر تسلی بخش نتائج پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 9 اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں ، بشیر احمد ایم انصر طارق محمد ندیم محمد زاہد اور قاسم خان جیسے اساتذہ کے مضامین میں کامیابی کا تناسب محض 8 سے 20 فیصد کے درمیان رہا، جبکہ محمد سرور محمد اشرف محمد جعفر اور محمد ذیشان کے مضامین میں کامیابی کا تناسب صفر فیصد رہا۔ متعلقہ اساتذہ کو 5 دن کے اندر تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔