ملتان(سٹاف رپورٹر)درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ نے پوری زندگی عبادت کر کے جو مقام و مرتبہ حاصل کیا ہے اسی کی بدولت ان کے آستانے رشد و ہدایت کا مرکز ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سخی نواب کے456 ویں سالانہ عرس کی اختتامی نشست میں خطاب میں کیا گیلانی خاندان کے سربراہ چیئرمین تحریک امن پاکستان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے اختتامی دعا کرائی جبکہ مخدوم سید زوہیب گیلانی اور مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی۔مخدوم سید ولایتِ مصطفی گیلانی کے علاؤہ سابق مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری ،جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی دربار حضرت داؤدجہانیہ کے سجادہ نشین مخدوم شعیب اکمل ہاشمی۔ درگاہ قادریہ گوجرانوالہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ غلام جیلانی افتاب، تاجر رہنما ملک اسلم ڈوگر، سید حسنین گیلانی دربار دار العنمت کے سجادہ نشین پیر طلحہ رضوی سماجی رہنماوں ضیاء انصاری۔الحاج اشرف قریشی ذاکر و شاعر سید طالب حسین پرواز اور دیگر کی بھی دستاربندی کی گئی ۔