ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی نکاح رجسٹرار رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لودھراں علی حسن اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران ذولفقار احمد نکاح رجسٹرار ضلع لودھراں کورقم رشوت مبلغ 15000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔ ملزم نے اللہ ڈتہ ولد اللہ وسایا کے کزن کے نکاح اندراج کی بابت رقم رشوت وصول کی۔ ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔