ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے شیریں مہر النساء مزاری کی گرفتاری سے متعلق سپیشل جج آنٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازیخان کے حکم کے مجریہ 10جولائی خلاف رٹ درخواست کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے اور ان کی سی ایم۔بھی منظور کرلی ہے۔جبکہ گرفتاری کا حکم تا فیصلہ معطل رہے گا۔شیریں مزاری کے وکیل سید مزمل حسن بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ انکی موکلہ ایک عمر رسیدہ خاتون ہیں جو اکثر بیمار رہتی ہیں ۔انویسٹی گیشن ٹیم 11 اگست 2022 کو ایف آئی آر کے اخراج کی سفارش کر چکی ہے آنٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے انکی موکلہ کو پہلے ہی بری الزمہ قرار دے چکا ہے ۔