ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سٹی جلالپور پولیس نے کمپوڈر کے مبینہ غلط انجکشن سے 7سالہ بچہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کو سراج نے اطلاع دی کہ میرے بیٹے اویس کو طبیعت خراب ہونے پر امیر آباد کالونی فرخ کلینک پر لائیں جہاں ڈاکٹرز نے کچھ میڈیسن اور انجکشن لکھ کر دیا کلینک کی فارمیسی سے تمام ادویات اور انجکشن خرید کرکے ڈاکٹرز کو دیئے کلینک کے کمپوڈر شعیب نے بیٹے کو انجکشن لگایا تو حالت مزید خراب ہونا شروع کردی فوری طور پر بیٹے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جو راستے میں خالق حقیقی سے جاملا ڈاکٹرز اور کمپوڈر نے بیٹے کو غلط انجکشن لگاکر موت کی نیند سلادیا کارروائی کی جائے ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت تحقیقات شروع کردی ۔