شریک کے انتقال کے بعد شراکت کا حکم

August 12, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:میرے خالو کا انتقال ہوگیا ہے، خالو کی بیوہ اور بیٹے ہیں، خالو کے دو بھائی اور ہیں جو فیکٹری میں اس کے ساتھ شریک ہیں، اب فیکٹری اور کاروبار کا کیا ہوگا؟ خالو کے بھائی کاروبار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

جواب: خالو کے انتقال کے ساتھ ہی ان کی شراکت داری ختم ہوگئی ہے اور ان کا حصہ ان کی میراث بن چکا ہے جو ان کے ورثاء میں تقسیم ہوگا، البتہ اگر خالو کے ورثاء شراکت جاری رکھنے پر متفق ہوں تو شراکت جاری رکھی جاسکتی ہے۔