17سالہ یونانی لڑکی کے قتل میں پاکستان نژاد نوجوان گرفتار

August 13, 2022

ایتھنز(مرزارفاقت حسین) ایتھنز کے علاقے پیرستیری میں 17سالہ لڑکی کو قتل کرنے کا الزام میں گرفتار پاکستان نژاد نوجوان کو حکومت کی جانب سے مقرر وکیل کی موجودگی میں عدالت میں پیش ہونے کے بعد ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ 21 سالہ نوجوان نے دعویٰ کیا کہ یہ جرم لڑائی کا نتیجہ تھا، مبینہ طور پر اس نےمعاملے پر ایک مذہبی جزو کا حوالہ دیاکہ لڑکی نے توہین رسالت کی اس لئے اس کو مار دیا۔ مقتول نکولیتاکی ماں اور بہن جب گھر لوٹے تو نکولیتا کو مردہ پایا ،لڑکی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا، پاکستانی کوشمالی مقدونیہ کے شہر سکوپیہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور یونانی حکام کے حوالے کر دیا گیا، لڑکے کا تعلق پاکستان پنجاب کی تحصیل کھاریاں سے ہے اور وہ یہاں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔