سوات، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع

August 13, 2022

سوات(نمائندہ جنگ) سوات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کرکے چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ فائرنگ اور افسران یرغمال بنا نے کے بعد عملی مشقیں، فلیگ مارچ، امن و امان ہر صورت برقرار رکھیں گے، پانچ روز قبل سوات کی تحصیل مٹہ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں پر فائرنگ اور افسران کو یرغمال بنائے جانے کے بعد سے پولیس پورے ضلع میں متحرک ہوگئی ہے اور پولیس نے عملی مشقوں کے ساتھ فلیگ مارچ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ۔