مذاکرات کامیاب، شمالی وزیرستان میں جاری دھرنا ختم

August 13, 2022

بنوں(خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)شمالی وزیرستان میں بدامنی کیخلاف جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا،حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی ممبران نے 6گھنٹے کی کوششوں کے بعد قبائلی مشران کو منا لیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے یقین دہانی کروائی کہ قبائل کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے شمالی وزیرستان قبائل کے جتنے مسئلے و مشکلات ہیں حل کیے جائیں گے،کامیاب مذاکرات کے بعد قبائل مشران نے دھرنا ختم کرنے اور پاک افغان بنوں میرانشاہ شاہراہ کھولنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے اس عزم کا اعائدہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائےگا۔