پاکستان ترکیہ ترجیحی تجارت کا معاہدہ، دو طرفہ حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

August 13, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)پاکستان ترکیہ میں ترجیحی تجارت کا معاہدہ،دو طرفہ حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے ، معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنانا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، مصنوعات کی تجارت کے معاہدےسے دونوں ممالک کےلئے نئی راہیں کھلیں گے، دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان تجاری معاہدے پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ معاہدے پر وفاقی وزیر تجارت سیدنوید قمر اور ترکیہ کے وزیرتجارت مہمت مش نے دستخط کئے ۔