ٹی این ایف جے کا عشرہِ بیمار کربلامنانے کا اعلان

August 13, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) سیکرٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سیدشجاعت علی بخاری نے حضرت امام زین العابدین کی شہادت کے سلسلے میں 15تا25محرم الحرام ’’ عشرہِ بیمارِ کربلا ‘‘منانے کا اعلان کیا ہے۔ٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کربلا والوں نے جبر سے مفاہمت نہ کرنے کا درس دیا۔