یوم آزادی تقریبات،پانچ ہزار طلبا و طالبات نے دس ہزار مربع فٹ کا انسانی جھنڈا بنا دیا

August 13, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) یوم آزادی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے 20 سکولوں کے پانچ ہزار طلبا و طالبات نے دس ہزار اسکوائر فٹ کا انسانی جھنڈا بنا کر تحریک آزادی میں طالب علموں کی جدوجہد کی یاد تازہ کی دی، ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم عامر شہزاد کی زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر نگرانی انسانی جھنڈا بنایا گیا۔ فوکل پرسن میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کی سرپرستی میں تقریب میں شریک بچوں کے درمیان پینٹنگ، ٹیبلو، سکیچنگ، تقریری مقابلہ اور کوئز مقابلہ جات بھی ہوئے۔