جونیئرکمانڈ کورس کیلئے نامزد 14ڈی ایس پیز آئی جی آفس میں کلوز

August 13, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر سے)جونئیر کمانڈ کورس میں نامزد ہونے والے 14 ڈی ایس پیز کو آئی جی آفس میں کلوز کر لیا گیا۔14 ڈی ایس پیز کو فوری سنیٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ کلوز ہونے ڈی ایس پیز کو پے پرپیز کے لیے عارضی پوسٹنگ بھی دے دی گئی ۔جونئیر کمانڈ کورس 15 اگست کو سہالہ کالج میں شروع ہو گا۔ ۔ ان میں ڈی ایس پی ہائی سیکیورٹی لاہور عمر فاروق، نصراللہ خان نیازی ،محمد الیاس ،عدنان احمد ملک، سعید احمد ،اسرار علی،محمد خلیل، مدثر اقبال ،محمد سکندر ،جاوید اقبال ، محمد نواز،محمد ابراہیم ،اصغر علی اور احسان الہی شامل ہیں۔