کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ ٹیوشن سنٹر کی زخمی مالکہ اورٹیچرعمیلہ ریحان کوگذشتہ روزلاہور جنرل ہسپتال سے صحت یاب ہونےپرڈسچارج کردیاگیا.30 سالہ عمیلہ ریحان سانحہ کاہنہ30جون سے6جولا ئی تک جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج رہیں. یہاں مریضہ کے تمام ٹیسٹنارمل آنےپر ڈسچارج کیاگیا. تاہم زخمی ٹیچرکےچہرے اور سر کے زخموں پر ٹانکے لگائے گئے ہیں.جبکہ ڈسچارج پراسے اینٹی بائیوٹک، درد اور سوزش کی ادویات تجویزکی گئی ہیں اور ایک ہفتے بعد فالو اپ کےلئےدوبارہ چیک اپ کا کہا کیا۔