• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میثاق سنٹرز اقلیتی برادری کے اعتماد اور تحفظ کی علامت بن گئے ہیں،ترجمان

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے میثاق سنٹرز اقلیتی برادری کے اعتماد اور تحفظ کی علامت بن گئے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال میثاق سنٹرز کے ذریعے 14 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی گئیں۔ترجمان کے مطابق میثاق سنٹرز سے 868 غیر مسلم شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ 8 ہزار 13 اقلیتی شہریوں اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 4ہزار 834افراد کی پولیس ویری فکیشن بھی مکمل کی گئی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ میثاق سنٹرز بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے اعتماد اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید