لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے87ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 23ہزار 583جبکہ بی کیٹگری کے 63 ہزار 881مجرمان شامل ہیں۔