لاہور ( نیوزرپورٹر) فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین شفیق احمد بٹ کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے وفد نے ایل ڈی اے کے نائب چیئرمین میاں مرغوب احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سمیت فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے اراکین ڈاکٹر صالح محمود، مبشر نذیر بٹ، نذیر احمد بٹ، عبد الحمید، عبدالجبار، عدنان، سہیل عامر اور آصف اکرام بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران قائم مقام چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن شفیق احمد بٹ نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ متعدد صنعتی یونٹس کو پیشگی نوٹس جاری کیے بغیر سیل کیا گیا، جبکہ نوٹس فیکٹریوں کی سیل ختم ہونے کے بعد جاری کیے گئے، جو صنعتکاروں کے لیے باعث تشویش ہے۔