• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست کا محورہے ،گورنر پنجاب

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست کا محورہے۔علاقے کی بنیادی ضرورتوں کو پوراکرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے برج ضلع اٹک میں جنازگاہ کی تعمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنازگاہ کی تعمیرپر تقریبا پچاس لاکھ روپے لاگت آئے گی جسے گورنر پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے مکمل کیا جائے گا۔ برج ضلع اٹک آمد پرلوگوں کی کثیرتعداد نے گورنرپنجاب کا پُرجوش استقبال کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوامی خدمت،جمہوریت کے استحکام اور غریب و محروم طبقات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ میں یہاں سے گورنر ہاؤس پندرہ دن بعد واپسی کا کہہ کرجاتا ہوں لیکن چاردن بعدہی آپ لوگوں کی محبت مجھے دوبارہ کھینچ لاتی ہے
لاہور سے مزید