لاہور (خصوصی نمائندہ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام محکمہ جیل خانہ جات پنجاب اور محکمہ کوآپریٹو کی اسامیوں کے دو روزہ تحریری امتحانات کامیابی سے مکمل ہو گئے ۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی اسامیوں کے لیے تحریری امتحانات منعقد کیے گئے جس میں 6ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔