لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر بس سے 375 کلوگرام مرغی کا گوشت برآمد ہوا، جسے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر منتقل کیا جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معائنے کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا جس پر ضابطہ کارروائی کے تحت بس ڈرائیور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا