• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان-چین تعاون کپاس کی تحقیق اور میکانائزیشن کیلئے ایک نئے دور کا آغاز،عدیل منور

لاہور( پ ر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI) کے کمرشل ایمبیسیڈر، عدیل منور نے گزشتہ روز سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار 5.6 ملین گانٹھوں (bales) تک رہی، جو گزشتہ 30 سالوں میں کم ترین سطح ہے۔ عدیل منور نے کہا کہ پاکستان-چین تعاون کپاس کی تحقیق اور میکانائزیشن کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار کو ایک طاقتور معاشی محرک بنائے رکھنے کے لیے تمام ضروری عناصر موجود ہیں، جن میں مضبوط جینیاتی صلاحیت، کاشت کا وسیع رقبہ، ماہر کسان اور مقامی کپاس پر انحصار کرنے والی ٹیکسٹائل کی ایک بہت بڑی صنعت شامل ہیں۔
لاہور سے مزید