لاہور( جنرل رپورٹر)ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیاہے اورانہیں فوری طور پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔نشتر ہسپتال ملتان کے پرنسپل میڈ یکل آفیسر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مستقل ایم ایس تعینات ہونے تک اگلے تین ماہ کیلئے ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔