خالد سجاد کھوکھرکی جانب سے زاہد بخاری کیلئے ایوارڈ

August 14, 2022

مانچسٹر( علامہ عظیم جی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خالدسجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خدمات کے اعتراف میں زاہد بخاری کو life time achievement award اور letter of recognition دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس وقت پاکستان ہاکی فیڈریشن جن حالات سے گزر رہی ہے اس کو دوبارہ فعال کرنے میں زاہد بخاری بہترین معاون ثابت ہو سکتے ہیں، زاہدبخاری نے جس طرح ہاکی فیڈریشن کے مسائل کو انجام دیا ہے انشاللہ مستقبل میں بھی اسی طرح ہاکی فیڈریشن کی مدد کرتے رہیں گے ۔ ہاکی لیگ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے خالدسجادکھوکھر نے اوور سیز پاکستانی ہاکی ٹیم کو شرکت کی دعوت دی ۔