دوران ڈکیتی پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم جوابی فائرنگ سے ہلاک

August 14, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹائون میں دوران ڈکیتی شہری کو زخمی اور پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ملزمان نے بخاری روڈ محمدی مسجد کے قریب دوران ڈکیتی شہری نواز خان ولد سرفراز خان کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے،اسی دوران ملزمان کا سامنا گشت پر مامور تھانہ اورنگی پولیس سے ہوا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران ملزم نیک زادہ ولد احمد زادہ ہلاک ہو گیا۔ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور زیر استعمال 125 موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔