ہم بطور قوم قیام پاکستان کے اصل مقاصد کوبھول گئے ،علماء

August 14, 2022

لاہور(خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونیوالی تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں حلقہ گلشن راوی کے علماء اور کارکنان کا اجلاس جامع مسجد عزیز رشید گلشن راوی مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مولانا عبدالعزیز ، مولانا عبد النعیم، مولانا عزیز الرحمن، قاری سعید الرحمن، محمدابراہیم، قاری جعفرحیات، قاری عمر حیات، مولانا محمدحمزہ ذکی، مولانا عبدالرحمن ودیگر علماء اور کارکنان نے شرکت کی۔ علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے ملک عزیز پاکستان تا قیامت قائم اور دائم رہے گا ۔ علماء نے کہا کہ 14اگست کادن مسلمانان برصغیر کے لئے بڑی اہمیت کا حا مل ہے مگر افسوس ہے کہ ہم بحیثیت قوم اس کے اصل مقاصد کو بھول گئے۔اجلاس میں اس بات کا عہد کیا کہ تمام مسلمان تاریخ سازختم نبوت کانفرنس جامعہ اشرفیہ کی بھرپور تیاری کریں گے۔