انرجی سیکٹر کو عوام کیلئے فائدہ مند بنائیں گے،صوبائی وزیر توانائی

August 14, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی اینڈ فوڈ سردار حسنین بہادر دریشک کی وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈ کے دفتر آمد۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ امید ہے ایک بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ صوبائی وزیر نے پراجیکٹ ٹیم کو یقین دہانی کرائی کہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں اور یقین ہے کہ ایک نہایت تجربہ مند ٹیم کی بہترین کاوشوں سے انرجی سیکٹر کو عوام کے لیے مزید فائدہ مند بنائیں گے۔ صوبائی وزیر انرجی نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے حوالے سے تمام تر مسائل بارے ایک تفصیلی لیٹر بناکر پیش کریں تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔چیف ایگزیکٹو پنجاب تھرمل پاور لمٹیڈ سلمان ذکریا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حویلی بہادر شاہ نزد تریموں بیراج پر 1263میگاواٹ کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جو کہ امید ہے کہ اس سال کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔صوبائی وزیر کو پراجیکٹ کے حصول سے لیکر ابھی تک کی لاگت اور دیگر مسائل بارے بتایا گیا۔