• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری کا غیر فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گرانفروشی کی روک تھام کے لیے انتظامی اقدامات سخت کرتے ہوئے غیر فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قیمتوں کی موثر نگرانی کے لیے غیر فعال افسران کی جگہ فوری طور پر نئے اور متحرک پرائس مجسٹریٹس تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیرا فورس کی تمام تر توجہ اس وقت صرف پرائس کنٹرول پر ہونی چاہیے تاکہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اجلاس کے دوران صوبے بھر میں آٹا، چینی، گھی اور سبزیوں کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے خاص طور پر ٹماٹر کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے۔
لاہور سے مزید