• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JIC کی ایمرجنسی اور او پی ڈی کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائیگا، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق جاری پیش رفت کا جائزہ لینے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچ گئے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود ہمراہ تھے۔ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان، چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر, پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر صحت نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی اور او پی ڈی کو انشاء اللہ بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔حکومت پنجاب لاہور میں 15 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے اسٹیٹ آف دی آرٹ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا رہی ہے۔
لاہور سے مزید