• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ادارے کے ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حاضر، عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے افسران و ملازمین کے لئے اسکرینگ اور ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کیا-ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا اور ایس پی اویس شفیق سمیت سی ای او ہیلتھ و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے-اسں موقع پر ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور زون نے بھی کیمپ سے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا- صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ جس طرح پاکستان ہمارا ہے اسی طرح اس کے پاکستان کے سب ادارے بھی ہمارے ہیں -ہم پنجاب سمیت پاکستان کے ہر ادارے کے ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حاضر ہیں -خواجہ عمران نزیر نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ہمراہ فیلڈ ہسپتال کا دورہ بھی کیا-
لاہور سے مزید