• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر الدین میڈیکل کالج میں طلبہ کو خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے کمیٹی

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے میڈیکل طلبہ کی ذہنی صحت، کونسلنگ اور انہیں خوشگوار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر فائزہ اطہر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس کے تحت نفسیات کے ماہر معالجین (اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سائیکالوجسٹس) روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل طلبہ کی کونسلنگ اور رہنمائی کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مستقبل کے ڈاکٹروں کو ایک محفوظ اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ یا مایوسی کا بروقت سدِباب کر سکیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ مشکل وقت میں خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ مدد حاصل کریں، کیونکہ مدد مانگنا کمزوری نہیں بلکہ شعور اور حوصلے کی علامت ہے۔ پرنسپل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امیر الدین میڈیکل کالج اپنے طلبہ کے لیے ایک بہترین تعلیمی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔
لاہور سے مزید