• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق کو سماجی و معاشی بہتری کیلئے پالیسی نافذ کردی

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی نے ریسرچ ، انوویشن اینڈکمرشلائزیشن پالیسی 2026 ء پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے، پالیسی کے تحت فیکلٹی اسپن آف کمپنیوں کے قیام کی بھی اجازت ہوگی، جہاں محققین یونیورسٹی میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تجارتی ادارے قائم اوران کی نگرانی کر سکیں گے، جس کے لیے ادارہ جاتی معاونت اور شفاف آمدنی کی تقسیم کا نظام موجود ہوگا۔اساتذہ کواپنی تخلیق کردہ مصنوعات پر رائلٹی آمدن کا 50 فیصد سے 80 فیصد تک حصہ دیا جائے گا تاکہ جدت کی حوصلہ افزائی ہو اورمنصفانہ مالی مراعات یقینی بنائی جا سکیں یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ پالیسی سنڈیکیٹ سے منظور شدہ ہے اور اسے پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایات پرتیار کیا ہے۔پالیسی میں بیرونی تحقیقاتی فنڈنگ کے لیے منظم معاونت بھی شامل ہے،جس کے تحت قومی اوربین الاقوامی گرانٹس کے حصول میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
لاہور سے مزید