ریونیو میں اضافہ کے لیے ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،سیکرٹری بلدیات

August 14, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکر ٹری بلدیات سید مبشر حسین کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیٹی روم میں کیٹل مارکیٹ کمپنی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے سی ای او کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کو انٹر ریسورس پلاننگ سسٹم اور کمپنی کی ہیلپ لائن متعارف کروانے کی بھی ہدایت کی- سیکریٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہا کہ کمپنی کے ریونیو میں اضافہ کے لیے ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔