سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی کے کیسز کی سفارشات کی منظوری

August 14, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہفتہ کے روز بھی جاری رہا۔ چیئرمین ایف پی ایس سی کیپٹن(ر) زاہد سعید نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے افسروں کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ فارن سروس‘ وزارت صحت اور ایکس کیڈر افسروں کی گریڈ 20اور 21میں ترقی کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ فارن سروس کے 8افسروں کو گریڈ21اور 20افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کیلئے سفارش کی گئی۔ آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے دس افسروں کو گریڈ 21اور 16افسروں کو گریڈ 20میں ترقی کیلئے سفارش کی گئی۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسروں کی ترقی کے کیسز زیر غور آئے۔ گریڈ 19سے 20کے افسروں کے کیسز موخر کر دیئے گئے جو اب پیر کو زیرغور آئینگے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اب پیر کو ہوگا۔ بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دینگے۔