نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022کی منظوری

August 14, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، خصوصی نمائندہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022کی منظوری دیدی ، ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی،اس بل کے تحت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ بل کی منظورپر وفاقی وزیر آئی تی سید امین الحق نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے التوا کا شکار بل کی منظوری ادارے کو مزید بہتر کرنے میں معاون ہوگا،بل کے تحت این آئی ٹی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی جائیگی۔