کراچی: محکمہ جنگلی حیات سندھ کی نیو کراچی، لیاقت آباد میں کارروائیاں

August 14, 2022

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی کے علاقے نیو کراچی اور لیاقت آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔

سندھ وائلڈ لائف نے لیاقت آباد 10 نمبر پرندہ مارکیٹ سے 10 تیتر قبضے میں لیے ہیں، ان میں ایک کالا اور 9 سفید تیتر ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں ایک دکان سے 97 جنگلی کبوتر تحویل میں لیے گئے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ 2020 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ جنگلی حیارت نے پکڑے گئے تمام پرندے ملیر کے سرسبز علاقے میں آزاد کردیے ہیں۔