سندھ اسمبلی کے احاطہ میں پرچم کشائی اراکین اسمبلی اور دیگر کی شرکت

August 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر سندھ اسمبلی کے احاطہ میں پرچم کشائی کی، اس موقع پر اراکین اسمبلی شرمیلا فاروقی ،منگلا شرما،رعنا انصار، شہانہ اشعر ، ذوالفقار شاہ،جام شبیر سیکریٹری اسمبلی غلام عمر فاروق اور دیگر بھی موجود تھے، قائم مقام گورنر سندھ نے آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی میں سندھ اسمبلی کو نمایاں مقام حاصل ہے۔