گھر میں گھس کر فائرنگ ،خاتون جاں بحق ، دو بھائی شدید زخمی

August 15, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے چار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھرمیں موجود خاتون خانہ جاں بحق اور اسکے دو بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ، ملزمان کے فرار ہونے اور پولیس کی جانب سے روایتی سستی اختیار کرنے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے مقتولہ کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔جس کی وجہ ٹریفک جام ہوگئی ، بعدازاں پولیس افسران کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔پولس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ علی پورکے بلال نے پولیس کو بتایا کہ سرفراز ، محسن اور معروف سمیت چار افراد نے فائرنگ کی۔چند روز قبل بھائی طفیل کا سرفراز سے معمولی جھگڑ ا ہواتھا۔