اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل ہو گیا۔ اس سلسلے میں جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عزیر علی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 4لاکھ 47ہزار 614بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 51ہزار 598بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے گئےجس کے نتیجے میں پہلے روز مہم کا 34فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔