راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خیابان سرسید میں چھاپے مارکر ملاوٹ شدہ 15من ڈیری کریم اور 13من مکھن تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےدو ڈیری یونٹس کی سیمپلنگ کی۔جن کے نمونے لیب سے فیل ہوگئے تھے۔ ایک ڈیری یونٹ کو ملاوٹ کرنے پر بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔