اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )آبی وسائل کے سلسلے میں موئثر اور پائیدار گورننس ، سیکیورٹی کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر 4روزہ اے این ایس او ۔ کامسٹس کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، کانفرنس کا اہتمام کمیشن آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ان دی ساوتھ (کامسیٹس) نے ایلائنس آف نیشنل اینڈ انٹرنیشنل سائنس آرگنائزیشنز فار دی بیلٹ اینڈ روڈ ریجنز (اے این ایس او) کے تعاون سے کیا ہے، کانفرنس کو یونیسکو کے زیر قیادت انٹرنیشنل ڈیکیڈ آف سائنسز فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ 2024-2033کی باضابطہ سرگرمی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔